یہودی آباد کاروں کے لیے2540 نئے مکانات کی منظوری

245

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک)قابض صہیونی حکومت نے مشرقی بیت المقدس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے ذریعے یہودی آباد کاروں کے لیے 2540 مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ عبرانی اخبار ہارٹز کے مطابق قابض اسرائیلی حکومت کی طرف سے منظور کردہ نئے گھروں میں سے 540 ابو غنیم کالونی کے باہر اور 2ہزار مکانات گیوات ہمتوز کالونی میں بیت صفافا کے مقام پر تعمیر کیے جائیں گے۔