جرمنی میں افغانوں کی ملک بدری کے خلاف مظاہرہ

122

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں جنگ کے باعث جرمنی میں پناہ کے خواہش مند افراد کی ملک بدری ایک متنازع معاملہ ہے۔ اس حوالے سے بدھ کی شب برلن ہوائی اڈے کے ٹرمینل 5 پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مظاہرین پناہ کے خواہش مند افراد کی درخواستیں مسترد کیے جانے اور طیارے پر سوار کر کے انہیں افغانستان روانہ کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین نے بینر اٹھارکھے تھے، جن پر حکام سے ڈپورٹیشن فلائٹ کو منسوخ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ کچھ مظاہرین نے سڑکوں کو بند بھی کر دیا۔