امریکی وزیر ماحولیات آجبھارت سے بنگلادیش پہنچیں گے

110

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)ماحولیات کے لیے امریکی صدر کے مشیر جان کیری بھارت کے دورے کے بعد آج بنگلادیش پہنچیں گے۔ خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق منگل کے روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچنے پر جان کیری کا کہنا تھا کہ بھارت ماحولیات پر کام کر رہا ہے اور درجہ حرارت میں کمی کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پہلے ہی بلاشبہہ قابل تجدید توانائی کو بروئے کار لانے میں عالمی رہنما بن چکا ہے۔ بھارت پہنچنے پر جان کیری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔