ناروے : طوفان میں گھرے ڈچ جہاز کو بندرگاہ پر پہنچا دیا گیا

203

اوسلو (انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے کے سمندر میں طوفان میں پھنس جانے والے ڈچ جہاز کو بندرگاہ تک پہنچادیا گیا۔ ناروے حکام کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے جہاز کے عملے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔ طوفانی موسم کے باعث جہاز کو بڑا نقصان پہنچا اور اس کا انجن بے کار ہوگیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جہاز ڈوبنے کے خوف سے عملے کے 4 افراد نے سمندر میں چھلانگ لگادی تھی، تاہم انہیں تلاش کرکے بحفاظت نکال لیاگیا۔