تیونس اورچین میں معاشی اور تکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط

445
تیونس: وزیرخارجہ عثمان جرندی اور چینی سفیر ژانگ جیان گو دستاویز کا تبادلہ کررہے ہیں

تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس اور چین نے معاشی وتکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے۔ تعاون کے معاہدے پرتیونس میں چینی سفیر ژانگ جیان گو اور تیونسی وزیرخارجہ عثمان جرندی نے دستخط کیے۔ چینی سفیر نے اس موقع پر کہاکہ یہ ایک بار پھر دونوں ممالک اور عوام کے درمیان مخلص ومعیاری دوستی کا اظہار ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ تیو نس کی جانب سے چینی حکومت کے تعاون سے مکمل کیے گئے کچھ منصوبے دونوں ممالک کے مابین تعاون کی علامت بن گئے ہیں۔