نائیجیریا: جیل سے مفرور 36قیدیوں نے گرفتاری پیش کر دی

241

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے صوبہ ایمو میں گزشتہ ہفتے ایک جیل سے فرار ہونے والے 1844 قیدیوں میں سے 36 نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔ اوویری جیل کے ترجمان جیمز مادوبہ نے بتایا کہ مسلح افراد نے صوبائی صدر مقام اوویری کی جیل پر حملہ کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی ممکن بنائی تھی، جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب ملکی وزیر داخلہ روف آریگ بیسولا نے کہا ہے کہ اگر قیدیوں نے گرفتاری پیش کردی تو وہ اضافی سزا سے بچ جائیں گے۔