اردن: سابق ولی عہد سےمتعلق مواد نشر کرنے پر پابندی

272

عمان (انٹرنیشنل ڈیسک)اردن کے اٹارنی جنرل نے واضح کیا ہے کہ ذرائع ابلاغ پر سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ بن الحسین سے متعلق تحقیقات کے مواد کو شائع یا نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، لیکن قانون کے مطابق اظہاررائے پر کوئی قدغن عائد نہیں کی گئی۔ سرکاری ٹیلی وژن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ شہزادہ حمزہ بن الحسین سے تحقیقات سے متعلق موضوعات اور مواد کی اشاعت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔