آئس لینڈ میں آتش فشاں نے تیسری بار لاوا اگلنا شروع کردیا

137
آئس لینڈ: دارالحکومت ریکیاوک کے قریب آتش فشاں پہاڑوں سے لاوا نکل رہا ہے

ریکیاوک (انٹرنیشنل ڈیسک)آئس لینڈ میں آتش فشاں نے 21روز کے دوران تیسری بار لاوا اگلنا شروع کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکیاوک سے 40کلومیٹر کے فاصلے پر موجود آتش فشاں کے فعال ہونے کے بعد وہاں سے شعلے بلند ہونے لگے۔ مقامی حکام نے خطرے کے پیش نظر سیاحوں اور دیگر شہریوں کو آتش فشاں کے قریب جانے سے خبردار کردیا ہے۔