کاروبار حصص پرسے مندی کے بادل چھٹ گئے

250

کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعرات کو کاروبار حصص پرسے مندی کے بادل چھٹ گئے جس کی وجہ سے تیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس 700پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتا ہوا 44700پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں94ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کارباری تیزی کی وجہ سے 68.28فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی پیٹرولیم ،کیمیکل ،فوڈز،بینکنگ ،سیمنٹ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی غرض سے خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں787.79پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔