انڈس موٹرزنے سب سے بڑا روف ٹاپ سولر پی وی یونٹ نصب کردیا

345

کراچی(کامرس رپورٹر)انڈس موٹر کمپنی پاکستان میں سب سے بڑے روف ٹاپ سولر فوٹو وولٹک (پی وی ) پلانٹ اور آٹوموبائل انڈسٹری میں سب سے بڑے سولر پی وی پلانٹ نصب کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ یہ ٹویوٹا ایشیا پیسفک ریجن میں اپنی نوعیت کا پہلا یونٹ ہے۔نئے سولر پی وی پلانٹ کا افتتاح کمپنی کے چیئرمین محمد علی حبیب اور نئے وائس چیئرمین شن جی یانانگ اور سی ای او علی اصغر جمالی نے کیا۔ملک میں گزشتہ کئی عشروں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ 2019 میں 154 ٹن سے بڑھ کر 248ملین ٹن ہوا۔