’ہواوے کاآپریٹنگ سسٹم زندگی آسان بناتا ہے‘‘

167

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ہواوے کنزیومر بزنس گروپ سافٹویئر انجنیئرنگ ڈپارٹمنٹ کے صدراور آرٹیفشل انٹیلی جنس نیز آل -سینیریو انٹیلی جنس بزنس یونٹ کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر وینگ چانگلونے ڈریوین بائے پریشر کے نام سے ہونے والے ایونٹ کے موقع پر TEDxHouHai سے کلیدی خطاب کیا جس کا عنوان تھا ’کنکٹنگ ٹو اے سمپلر لائف‘۔اپنے خطاب میں انھوں نے بتایا کہ موبائل انٹرنیٹ کی صنعت، جس میں اسمارٹ فونز کو مرکزیت حاصل ہے ، تبدیلی کے عہد میں داخل ہو چکی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ IoT میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیاں خود انڈسٹری میں تبدیلیاں لانے کے لیے تاریخی مواقع فراہم کریں گی۔ اِس کے علاوہ، ڈاکٹر وینگ نے اَپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم پر کام کرنے والوں کے درمیان تعاون پر زور دیا تاکہ ایک نیا اور خوشحال ایکوسسٹم تیار کیا جا سکے۔