سی ڈی سی کا این آئی ایف ٹی کے ساتھ معاہدہ

184
سی ڈی سی کے این آئی ایف ٹی کے ساتھ معاہدے پر شرکاء دستخط کر رہے ہیں

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان میں کیپیٹل مارکیٹ کے انفرااسٹرکچر میں شہ رگ کی حیثیت سے پہچانے جانے والے ادارے سی ڈی سی اور پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حوالے سے معروف ادارے نفٹ نے ملک میں نفٹ ای پے کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوںکو قابلِ عمل بنانے کیلئے شراکت داری کے ایک معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ یہ اشتراک سرمایہ کاروں کو سی ڈی سی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم “املاک فنانشنلز”کے ذریعے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کیلئے نفٹ ای پے کی خدمات کو استعمال کرنے کے قابل بنانے کے علاو سی ڈی سی کے آئی اے ایس اکائونٹ ہولڈروں کو سی ڈی سی پورٹل کے ذریعے آئی اے ایس کی ادائیگی کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔