فائرنگ و دیگر واقعات و حادثات میں خاتون سمیت 10 جاں بحق

269

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر میں حادثات وواقعات کے دوران خواتین سمیت 10افراد جاںبحق 8افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر کچی آبادی بسم اللہ مسجد کے قریب واقعے گھر میں فائرنگ کے واقعے میں37سالہ قمربی بی جاں بحق ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق 4ملزمان نے گھرمیںگھس کرفائرنگ کی تھی۔ کیماڑی کی البدر سوسائٹی میں پہلی بیوی نے کم عمر سوتن کو زندہ جلادیا،ملزمہ گرفتارزخمی خاتون کو تشویش ناک حالت میںسول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔گلستان جوہربلاک 7 میں فلیٹ سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی پولیس کے مطابق 20سالہ آفرین دختر قمر عباس نے گھریلو پریشانی کے باعث پھندا لگاکر خودکشی کی ہے۔ گلستان جوہر کے علاقے منور چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنھیں چھیپا کے رضا کار جناح اسپتال منتقل کر رہے تھے کہ ایک شخص نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 30 سالہ گلزار کے نام سے ہوئی ہے۔شرافی گوٹھ تھانے کی حدود داؤد چورنگی رضی مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 32 جواد خان جاں بحق ہوگیا۔ملیر 15 کے قریب پل پر ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 25 سالہ محمد یوسف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لائی گئی اس حوالے سے ملیر سٹی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر ، ڈرائیور سے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار پر چڑھ دوڑا ، حادثے میں موٹر سائیکل سوار ڈمپر تلے کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جائے وقوعہ پر موجودمشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ گزری اسٹریٹ DHA فیز 4 بنگلہ نمبر 08 کے اندر ڈکیتی مزاحمت پر چھریوں کے وار سے50سالہ ماں مسماتثمینہ اور30 سالہ بیٹی مسمات مریم زخمی ہوگئیں ،جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔یونیورسٹی روڈ پر بولان سجی کے قریب ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور ٹائم میڈیکوز پی ایس او پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔شارع نورجہاںکے علاقے میںشوہر کی مسلسل بے روزگاری پر 36سالہ خاتون نے گلے میں پھنداڈال کرخودکشی کرلی۔ اسٹیل ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران ملزم نے سابق سسر کو چھری کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا اس دوران فائرنگ کی زدمیں آکر ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا،پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ بھینس کالونی میں گھر میں سیڑھیوں سے گر 7سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔