پولیس افسران واہلکاروں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

204

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اے آئی جی ویلفیئر نے 50 سے 59 برس تک کے افسران و اہلکاروں کو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔اے آئی جی ویلفیئر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران سے ویکسی نیشن سینٹرز میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کی درخواست کی ہے، فیلڈ فورس اور دفتری اسٹاف کو بھی کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سندھ پولیس کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہی ہے، کورونا سے متاثرہ سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 366 ہے۔اے آئی جی ویلفیئرنے کہاکہ کورونا کے خلاف فرض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران و اہلکار انتقال کرچکے ہیں جبکہ 6 ہزار 297 افسران و اہلکار صحت یاب ہوچکے ہیں۔اے آئی جی ویلفیئر نے تمام ڈسٹرکٹ اور رینجرز کے افسران کو مکتوب لکھ دیا۔