ڈبلیوڈبلیوایف کی2روزہ’’ ماحولیاتی صحافت‘‘ورکشاپ

499

ؔکراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے زیراہتمام ماحولیاتی صحافت کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد ،ماحولیاتی ماہرین نے پاکستان میں ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں،اس کے بہتر اظہار اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیل سے گفتگو کی۔ مقامی ہوٹل میں جاری دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے پہلے روز پرنٹ،الیکٹرونک اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے سندھ ،بلوچستان اور کراچی کے صحافیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ہے۔ورکشاپ میں سوال و جواب اور گروپس کی صورت میں سیشن بھی ہوئے۔ماحولیاتی صحافت کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے ڈبلیو ڈبلیو ایف سندھ ،بلوچستان کے ریجنل ہیڈ ڈاکٹر طاہررشید،ماحولیاتی صحافت کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھنے والی سینئر صحافی شبینہ فراز،موبائل جرنلزم کے حوالے سے ایاز امتیاز خان،سوشل میڈیا کے ٹرنرحسن ضیاء ،سینئر صحافی سدرہ ڈار،نعمت خان اور ورکشاپ کی کوارڈینٹر حمیراسمیت دیگر نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر طاہررشید نے کہا کہ ماحول کو بہتر بنانے میں میڈیااہم کردارادا کرسکتاہے۔ـ