اے سی جے کے الیکشن میں یونٹی گروپ بلامقابلہ کامیاب

161

کراچی (اسٹاف ر پورٹر ) ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے الیکشن کے لیے قائم الیکشن کمیٹی کے چیئرمین نصیر احمد و ممبران نے یونٹی پینل کی بلا مقابلہ جیت کا اعلان کر دیا ، اے سی جے کے الیکشن برائے 22-2021ء میں یونٹی گروپ کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ،نومنتخب صدر صدیق سنگھار نے کہا کہ ہم خدمت کے تسلسل کو قائم رکھیں گے وڈیو جرنلسٹ کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے سالانہ انتخابات برائے 22-2021ء کے لیے کاغذات نامزدگی کی واپسی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد درج ذیل امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ، محمدصدیق سنگھار(صدر) ،شکیل خان (نائب صدر)، فرحان الیاس (جنرل سیکرٹری)،رمیز وہرہ (جوائنٹ سیکرٹری)، عدنان علی (خزانچی) ،مجلس عاملہ میںمحمد عاطف قریشی،طالب حیدر ملک،محمد اجمل شاہ،فہد شہزاد،گلفام شیخ ،جنید حسن،شاکر حسین شامل ہیں۔