لیاری پولیس نے ہوٹل پرفائرنگ کیسی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی

35

کراچی (اسٹاف رپورٹر )لیاری کھڈا مارکیٹ میں ہوٹل پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی ہے۔وڈیو میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ملزمان میں سے ایک نے شلوار قمیص اور دوسرے نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی، موٹرسا ئیکل چلانے والے نے سرخ ہیلمٹ پہنا ہوا ہے۔ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاتھا۔