محکمہ موسمیات کے قریب پیزا شاپ میں دھماکے کا مقدمہ درج

167

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر میں محکمہ موسمیات کے قریب پیزا شاپ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ واقعے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کے بھائی محمد عثمان کی مدعیت میں پیزا شاپ کے مالکان کے خلاف گلستان جوہر تھانے میں درج کیا گیا۔افسوس ناک واقعے میںکے الیکٹرک کے تین ملازمین سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔