کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئرایسوسی ایشن انتخابات کے حتمی نتائج کااعلان

185

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )چیف الیکشن آفیسر کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن برائے الیکشن2021-23 حافظ محمد ذکا الرحمن نے کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئرایسوسی ایشن انتخابات برائے 2021-23 ء کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔نتائج کے مطابق کراچی یونیورسٹی آفیسرزپرائڈ نے تمام نشستوں بشمول مجلس عاملہ کی تمام نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔