صدرمیںسیکورٹی گارڈ نے واردات ناکام بنادی،ایک ملزم گرفتار

212

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شلوار قمیض میں ملبوس 2 ڈاکو کراچی کے علاقے صدر میں ریکس سینٹر میں واقع موبائل فرنچائز میں داخل ہو کر کاؤنٹر کی طرف آئے، جیسے ہی انہیں موقع ملا، ڈاکو نے بیگ سے پستول نکال لیا اورڈاکو سیکورٹی گارڈ کو قابو کرنے کی کوشش کرنے لگے، لیکن اس نے سخت مزاحمت کی، ایک ڈاکو نے پستول سے اس کے سر پر متعدد وار بھی کیے، معاملہ بگڑنے پر ڈاکو فرنچائز سے نکل کر بھاگنے لگے تو سیکورٹی گارڈ نے باہر نکل کر ایک ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی۔تاہم پیچھے کھڑے سفید شلوار قمیض پہنے ڈاکو نے پستول سے اس پر گولی چلا دی، جس سے وہ زخمی ہو کر سڑک پر گیا۔رپورٹس کے مطابق زخمی گارڈ کوطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا، جب کہ ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔