ڈالر 152 روپے 85 پیسے کا ہو گیا

274

کراچی ( کامرس رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 153روپے سے کم ہو کر152.85روپے اور قیمت فروخت 153.10 روپے سے کم ہو کر153.05 روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالرکی قیمت خرید 153روپے سے گھٹ کر152.90روپے اور قیمت فروخت 153.30 روپے سے گھٹ کر 153.20 روپے پرآگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 180.80 روپے سے کم ہو کر180.30روپے اور قیمت فروخت 182.50 روپے سے کم ہو کر 182.30 روپے پر آ گئی۔