زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 70 کروڑ ڈالرگھٹ گئے

219

کراچی(کامرس رپورٹر)حکومت کی جانب سے بیرونی ادائیگیوں کے سبب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 70 کروڑ ڈالرگھٹ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق2اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران بیرونی قرضہ ادا کرنے کے بعد سرکاری ذخائر میں 14 کروڑ 58 لاکھ ڈالرزکی کمی ہوگئی اور مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 83 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح سے کم ہوکر20ارب 67کروڑ94 لاکھ ڈالر پر آگئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر ایک کروڑ12لاکھ ڈالر کے خسارے سے 7 ارب15 کروڑ22 لاکھ ڈالرز رہ گئے۔