وزیر اعظم ملک کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنا رہے ہیں

387

کراچی(کامرس رپورٹر )پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین بریگیڈیر(ر) محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھانے کے لئے قابل قدر کوششیں کر رہے ہیں۔مہنگائی کو کم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیںجبکہ نئی اقتصادی ٹیم سے بہتر نتائج کی امید ہے۔روپے کے استحکام اورڈالر کے زوال کے اثرات کاروباری برادری تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اسکا فائدہ جلد عوام کو پہنچنا شروع ہو جائے گا۔عوام اور کاروباری برادری نے نئی اکنامک ٹیم سے بڑی توقعات وابستہ کر لی ہیں۔محمد اسلم خان نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ معاشی ماہرین کی ٹیم میں تبدیلی کا بنیادی مقصدبہتر پالیسی و انتظامی اقدامات کے زریعے ترقی کی رفتار بڑھانا اور مہنگائی کم کرنا ہے جبکہ مشاورتی کونسل کی تنظیم نو اور اس میں ملک کی نامور کاروباری شخصیات کی شمولیت سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت اب اقتصادی سرگرمیوں کو معاشی استحکام پر ترجیح دے رہی ہے۔