موٹروے پولیس اوورلوڈنگ پر سخت کاروائی کرے

413

لاہور(کامرس ڈیسک)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمد نعیم شاہ نے کہاہے کہ موٹروے پولیس اوورلوڈنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کرے،حکومت اور متعلقہ اداروں ہٹ دھرمی چھوڑ کر تفصیلی فیصلے کی روشنی میں عدالتی احکامات پر فوری عمل کریں، ٹرانسپورٹرز چاہتے ہیں کہ ایکسل لوڈ لمٹ پر عملدرآمد کروایا جائے اور اوورلوڈنگ پر پابندی عائد کی جائے۔ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں چوہدری عاطف ، چوہدری گل شیر ، چوہدری بشارت ، حاجی ظفر ، چوہدری مزمل ، ماجدزمان اعوان ، اعجاز گجر ، حاجی امتیاز اور دیگر عہدیداران سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹرز چاہتے ہیں کہ ایکسل لوڈ لمٹ پر عملدرآمد کروایا جائے اور اوورلوڈنگ پر پابندی عائد کی جائے لیکن تاحال NHAاور موٹروے پولیس کی طرف سے ان احکامات پر عملدرآمد نہیںہورہا۔انہو ں نے کہاکہ ایکسل لوڈ لمٹ کا نفاذ ملکی اثاثوں کے تحفظ اور انسانی زندگیوں کی حفاظت کے لیے ناگزیر ہے لہذا حکومت اس معاملے کو مفاد عامہ کا مسئلہ سمجھتے ہوئے فوری اقدامات اٹھائے۔