حکومت سندھ 2 چھٹیوں کے فیصلے پر نظر ثانی کرے‘ شیخ حبیب رمضان

364

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سندھ تاجر اتحاد الیکٹرونکس و موٹر سائیکل ڈیلرزکے چیئرمین شیخ حبیب نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیںہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال موجود ہے جسے کراچی کے عوام اور تاجر برادری مانتی بھی ہے اور اس سے بچائو کے لیے اقدامات کے لیے تیار بھی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔شیخ حبیب نے بتایا کہ کورونا کے حوالے سے سب سے پہلے آگاہی صوبہ سندھ اور صوبائی وزیر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے دی گئی۔ شیخ حبیب نے کہا کہ گزشتہ سال سندھ اور کراچی میں کورونا کے جو سنگین حالات تھے کراچی کی تاجر برادری کی جانب سے حکومت سے بھرپور تعاون کیا گیا اور اپنے شدید نقصان کے باوجود اپنا کاروبار بند رکھا تھا لیکن ر واں سال تیسری لہر میں چاروں صوبوں کے مقابلے میں سندھ اور کراچی میں کورونا کی صورتحال کافی بہتر ہے جس کی تصدیق سندھ حکومت نے بھی کی ہے۔