چینی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی نا کا م ر ٹ کی نشاندہی ہے‘اکرم گجر

374

لاہور(کامرس ڈیسک)مسلم لیگی رہنما چودھری محمد اکرم گجرنے کہا ہے کہ شو گر مل ما لکا ن کا چینی 80رو پے فی کلو دینے سے انکا ر حکومت کی نا کا م ر ٹ کی جا نب واضح اشا رہ کر تا ہے ،3ما ہ کے دوران مہنگی چینی کی قیمتوں میںا ضا فے سے عوام پر 16ار ب جبکہ سواسا ل کے دورا ن 81ار ب ر و پے کا اضا فی بو جھ پڑ ا ہے وز یراعظم اپنی کا بینہ کی کا ر کر دگی بہتر بنا نے کی بجا ئے عوام کا طفل تسلیا ں دے ر ہے ہیں تحر یک انصا ف کی تبد یلی نے 22کر وڑ عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا ہے کہ مہنگا ئی کی لہر کر ونا وائر س کی لہر سے بھی ز یا دہ خطر نا ک ہے حکومت نے عوا م کو ر یلیف نہ دینے کی قسم کھا ئی ہو ئی ہے۔اکرم گجرنے مزید کہا حکو مت پنجا ب بھی تنخواہو ں میں اضا فہ کر ے مہنگا ئی نے ملا ز م کی کمر تو ڑدی سر کا ر ی ملا ز مین کے مسا ئل ایک جیسے ہی ہیں ان کا تعلق کسی بھی و نگ سے ہو تما م کو یکسا ں حقو ق دیئے جا ئیں حکومت نے ملا ز مین کی تنخواہو ں میں اضا فہ نہ کر کے پہلے ہی بہت ظلم کیا ہے۔