بڑی صنعتوںکی پیداوار میں 8فیصد اضافہ خوش آئند ہے‘نصراللہ مغل

241

لاہور(کامرس ڈیسک) ٹائون شپ انڈسٹریز کے سینئر صنعتکار و سابق چیئرمین نصراللہ مغل نے ملک میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں7.85فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے حکومتی ادارے بیورو آف اسٹیٹکس کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2021میں 9.13فیصدکا نمایاں اضافہ ہوا جبکہ جولائی تا جنوری میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں7.85فصد اضافہ ہوا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری سے صنعتی ترقی کی شرح میں مثبت اضافہ ہورہا ہے اوربڑی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی انہوںنے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں اضافہ کے نتیجے میں اقتصادی ترقی کی شرح نمو میں بھی اضافہ ہوگا ۔