زرمبادلہ کے ذخائرمیں 157ملین ڈالرکی کمی

156

اسلام آباد(اے پی پی)زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتے کے دوران پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں157ملین ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق2اپریل کوختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم20.679 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا،اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.527 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.152 ارب ڈالرہے۔پیوستہ ہفتے کے اختتام پرزرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.836 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس 13.673 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.163 ارب ڈالرتھا۔