سینیٹ انتخاب‘ کیمرہ اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے 7 رکنی کمیٹی قائم

142

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ کے کیمرہ اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے7 رکنی کمیٹی قائم، صدر مملکت اور وزیراعظم کو آگاہ کر دیا گیا۔ گزشتہ روز کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری کردیا گیا جس کے مطابق نومنتخب ارکان سینیٹ کے 12 مارچ 2021ء کو مبینہ واقعے کی تحقیقات کیلیے متعلقہ اعلیٰ اتھارٹی نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔ ارکان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر مندھریو، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی، مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر رانا مقبول احمد، سینیٹر سرفراز بگٹی، جے یو آئی(ف) کے رہنما سینیٹر طلحہ محمود، سینیٹر ہدایت اللہ شامل ہیں، علاوہ ازیں سابق آفس سیکرٹری ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پی آئی پی) محمد انور بھی کمیٹی کے رکن ہوںگے۔ کمیٹی کی تحقیقات مکمل کرنے کے ٹائم فریم کا نوٹیفکیشن میں تذکرہ نہیں ہے۔ کمیٹی 12 مارچ کو چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے موقع پر پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کی تنصیب کے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔