اوورسیز پاکستانی کیخلاف نیب انکوائری بندکرنے کا حکم

185

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانی کے خلاف 4 سال بعد نیب انکوائری بندکرنے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی غیر قانونی قرار دے دی۔جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران پر مشتمل ڈویژن بنچ کی طرف سے جاری حکم نامہ میں عدالت نے نیب کی کاروائی کو بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہاکہ بغیر ثبوت اوورسیز پاکستانی سرمایہ کار کیخلاف نیب کارروائی بدنیتی ہے،نیب حکام نے اوورسیز پاکستانی کیخلاف کارروائی کرکے ادارے کا قیمتی وقت ضائع کیا۔واضح رہے کہ اوورسیز پاکستانی راجا ظفر عباسی نے 74 کروڑ کی سرمایہ کاری کی جس پر نیب نے انکوائری کی۔