بھارتی سفارتخانے کے وکیل کی کلبھوشن کیس میں پیروی سے معذرت

166

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں 5 قیدیوں کے کیس میں بھارتی سفارتخانے کے وکیل کی کلبھوشن کیس میں پیروی سے معذرت کر لی۔ بیرسٹر شاہ نواز نون نے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی جس میں انھوں نے موقف اختیار کیا کہ کلبھوشن کیس میں میرے پاس کوئی وکالت نامہ موجود نہیں کلبھوشن کیس میں بھارت کی جانب سے کوئی بیان نہیں دے سکتا،جسپھال کیس میں بھارتی سفارتحانے نے مجھے وکیل نامزد کیا تھا، جسپھال کیس پانچوں قیدیوں کے رہا ہونے پر غیر موثر ہو چکا۔عدالت سے درخواست ہے کہ جسپھال کیس کو نمٹا دیا جائے۔