xآئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سپرلیگ میں پاکستان دوسرے نمبرپر آگیا

28

دبئی(جسارت نیوز)پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی، انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا تیسرے نمبرپر موجود ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا میچ جیتتے ہی ورلڈ کپ دو ہزار تئیس کے کوالیفائنگ رائونڈ میں پاکستان کو مزید پوائنٹس مل گئے۔