رمضان المبارک کیلیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری

127

اسلام آباد: رمضان  المبارک کی آمد قریب ہے،  وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کیلیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق  وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10 تا 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے سرکاری دفاتر کے اوقات کار پرحکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں پانچ اور چھ روز کھلے رہنے والے وفاقی دفاتر کیلیے الگ الگ اوقات کار طے کیے گئے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےحکمنامے میں کہا گیاہےکہ 5روز کھلے رہنے والے وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10تا 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ 6 روز کھلے رہنے والے دفاتر صبح 10تا 3بجے تک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق جمعتہ المبارک کو وفاقی دفاتر صبح 10تا دوپہر1بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ  سرکاری اوقات کار کی تبدیلی کا یہ اعلامیہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے منظوری کے بعد  جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اداروں میں روزانہ اوقات کار میں دو گھنٹے کمی کردی جاتی ہے جس کے بعد سب دفاتروں میں اوقات کا  6 گھنٹے کم کردیئے جاتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے کہا تھا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کو لاہور، اسلام آباد، پشاورسمیت کئی شہروں میں دیکھا جاسکےگا اور 14اپریل کو پہلا روزہ متوقع ہوگا۔