عمرے کے اجازت نامے کیسے جاری ہوں گے؟

137

سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ رمضان میں عمرہ اجازت نامے اعتمرنا ایپ سے نہیں بلکہ توکلنا ‏ایپ سے جاری ہوں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق نائب وزیر حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ توکلنا ایپ کے ذریعے یومیہ بنیادوں پر ‏عمرہ زائرین کو اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایپ سے ہفتہ وار عمرہ اجازت ناموں کے اجرا کے ساتھ ساتھ روزانہ عمرہ ادائیگی ‏کے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

نائب وزیر نے بتایا کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسی نیشن کے بعد عمرہ ادائیگی کا ‏اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل وزارت حج و عمرہ نے واضح کر چکا ہے کہ رمضان میں اندرون مملکت سے عمرہ ‏زائرین کے ‏لیے کورونا ویکسین لازمی نہیں ہے۔

شہری کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں ‏وزارت حج و عمرہ نے کہا ‏کہ رمضان المبارک میں اندرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے ‏لیے کورونا ویکسین کی شرط ‏نہیں رکھی گئی۔

وزارت حج و عمرہ نے جواب دیا کہ وزارت صحت کی 18 سے 70 سال تک کے افراد کو عمرہ کی ‏‏اجازت دے گئی ہے جس کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہے البتہ مملکت میں رہنے والے ‏‏عمرہ زائرین کے لیے کورونا ویکسین یا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی نہیں۔

واضح رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ویکسی نیشن کی شرط برقرار ہے اور ‏‏کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کو ہی عمرہ کی اجازت ہو گی۔