سبز پتوں والی سبزیاں صحت کی ضامن

417

ایڈتھ کوون یونیورسٹی کی نئی تحقیق کے مطابق پتے والی سبزیاں کھانے سے پٹھوں کی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں جو کہ 24 مارچ کو جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوچکی ہے، میں پتہ چلا ہے کہ پتےدار سبزیوں میں نائٹریٹ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو پٹھوں کے افعال کو بڑھا سکتا ہے اور اس کی مدد سے پٹھوں کی طویل عمر صحت کا امکان بھی بڑھ سکتا ہےٓ۔

1) جسم ان سبزیوں میں موجود نائٹریٹس کو نائٹرک آکسائڈ میں تبدیل کرتا ہے جو خون کی وریدوں کو کھول سکتا ہے جس سے خون کے بہاؤ اور ورزش کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔

2) وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، سبزیوں سے بھرپور غذا دل کی صحت اور ذہانت کو بھی بہتر بناتی ہے۔

پتوں والی سبزیاں کرہِ ارض پر سب سے زیادہ غذائیت سے بھرپور مگر کیلوری میں ہلکی ترین غذائیں ہیں جو متعدد وٹامنز اور معدنیات کی حامل ہیں۔

محققین نے 12 سال کے عرصے میں 3،759 آسٹریلیائی باشندوں کی صحت سے متعلق اعداد و شمار کی جانچ کی۔ شرکاء جنہوں نے سب سے زیادہ نائٹریٹ کھائے ، ان کے اعضاء کی طاقت باقی شرکاء کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ مضبوط تھے اور ان کے چلنے کی رفتار دیگر شرکاء کے مقابلے میں تقریبا 4 فیصد تیز تھی۔