کابل کی شاہراؤں کو پاک افغان پرچموں سے سجا دیا گیا

537

اسپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں اراکین پارلیمان  کا وفد آج  سےافغانستان کا تین روزہ دورہ کر رہا ہے  دورے کا مقصد باہمی تعلقات، تجارت وسرمایہ کاری اور علاقائی امن  کا فروغ ہے۔

اسپیکر اسد قیصر اپنے افغان منصب اور دیگر سیاسی و حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے وفدمیں نمائندہ خصوصی برائےافغانستان محمدصادق خان،رکن پارلیمان غلام مصطفیٰ، ساجد خان، رانا تنویر، گل داد خان، شیخ یعقوب اور شاندانہ گلزار شامل ہیں۔

وفد افغان صدراشرف غنی اور وزیرخارجہ  اورافغان پارلیمنٹ کےاسپیکرسےملاقاتیں کرےگا جس میں افغانستان کےراستےوسط ایشیائی ممالک کےلیےبرآمدات میں رکاوٹوں کامعاملہ اٹھایاجائےگا۔

ملاقاتوں میں افغانستان کے ساتھ پاکستانی برآمدات وتجارت بڑھانے پر بات ہوگی جب کہ افغان سرمایہ کاروں کورشکئی اکنامک زون میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائےگی۔افغانستان کو پاکستان میں ہیلتھ ٹورزم کے فروغ پر دعوت دی جائے گی۔

کابل کی شاہراہوں کو پاکستان اور افغانستان کے پرچموں سے سجادیا گیا ہے۔کابل کی سڑکوں پرپاکستان اورافغانستان کے اراکین پارلیمنٹ  کی تصویریں لگائی گئی ہیں شہر کے اہم مقامات پر خیرمقدمی بینرز بھی لگائے گئےہیں۔

اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ پاکستانی برآمدات و تجارت بڑھانے پر بات ہوگی۔