لائیو نیوز کے دوران رپورٹر کو دلچسپ صورتحال کا سامنا

485

ماسکو, روس کی موسمیاتی رپورٹر سیرزکینہ کے لائیو آؤٹ ڈور نیوز پروگرام کے دوران ایک کتا اُن کا مائیک ہاتھ سے چھین کر بھاگ نکلا۔

ٹی وی اسٹیشن ایم آئی آر 24 کے موسمیاتی نمائندہ نیوز سیرزکینہ ماسکو میں موسم بہار کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کررہی تھیں جب ایک کتے نے بھاگ کر ان کے ہاتھوں سے مائکروفون چھین لیا۔

چینل اسٹوڈیو کے آفس میں بیٹھی اینکر کی اسکرین پر صحافی رپورٹر کتے کے پیچھے دوڑتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

تاہم رپورٹر کچھ لمحوں بعد ہی اپنا مائیکروفون ہاتھ میں پکڑے کتے کے ساتھ آرہی ہوتی ہیں اور کتے کے ساتھ ہی نیوز بھی اختتام تک پہنچاتی ہیں۔