‘کورونا کی مختلف اقسام ویکسین سال کے آخرتک تیار کرلیں گے’

181

امریکی دواساز ادارے ماڈرنا کا کہنا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک کورونا کی مختلف اقسام کیلئے ویکسین تیار کر لیں گے۔

برطانیہ نے ویلزمیں ماڈرنا کوروناویکسین کےاستعمال کاآغاز کردیا۔ ایسٹرازینیکااورفائزرکےبعدماڈرناتیسری ویکسین ہےجوبرطانیہ میں استعمال کی جارہی ہے۔ ایسٹرا زینیکا ویکسین کی ترسیل میں کمی آنےپرتیسری ویکسین ماڈرنا کا استعمال شروع کیاگیا۔

برطانیہ میں 31.6ملین افرادکوویکسین کی پہلی اور5.5ملین افرادکودوسری خوراک لگائی جاچکی اور  برطانیہ جلداپنی نصف آبادی کی ویکسینیشن مکمل کرنےوالاہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزائرروس کے تعاون سےروسی کوروناویکسین اسپوتنگ کی پروڈکشن ستمبرمیں شروع کرے گاالجزائر میں بننے والی روسی ویکسین افریقی ملکوں کیلئے ہوگی۔

ادھر جنوبی کوریا میں جنوری کےبعدسے اب تک کےسب سے زیادہ 700 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد جنوبی کورین وزیراعظم نے مزید پابندیاں لگانے کی وارننگ دے دی ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی حکومت نے بھارتی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

نیوزی لینڈ نے بھارت میں کورونا وائرس کے روز بروز بڑھتے کیسز کے باعث پابندی عائد کی ہے۔ پابندی کے مطابق کوئی بھی بھارتی شہری نیوزی لینڈ میں داخل نہیں ہوسکے گا۔

بھارتی شہریوں پر پابندی کا اطلاق 11 اپریل سے 28 اپریل تک ہوگا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں 23 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 17 کا تعلق بھارت سے ہے۔