جہانگیر ترین تحریک انصاف میں نہیں رہیں گے، وزیراعلیٰ سندھ کی پیشگوئی

310
عمران خان کو گھربھیجنا عوام کی آواز بن چکی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے دعوی کیا ہے کہ جہانگیر ترین زیادہ دیر پاکستان تحریک انصاف میں نہیں رہیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تین سال میں وفاق نے صوبوں کو دیا کیا ہے؟، صرف چھیننے میں لگے ہیں، ہمارا 85 فیصد ٹیکس ریونیو وفاق اکٹھا کرتا ہے، زیرو فیصد گروتھ کی وجہ سے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہر ہفتے چیف سیکرٹری کو کہتے ہیں کہ عمارتیں کیوں نہیں بنا رہے، کچھ شر پسند ہیں جو ہر روز نئے نوٹیفکیشن نکلوا دیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقے کو ترقی دلانے کے لیے کوشاں ہیں، صنعتکاروں کے ساتھ ملکر صنعتی علاقے کو ترقی دلائیں گے۔مردم شماری سے متعلق سوال پر وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ مردم شماری سے متعلق چاروں صوبوں کو تحفظات ہیں۔

ہفتے میں دو روز کاروبار بند کروانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دو دن کاروبار بند کرنے کا فیصلہ این سی او سی میں ہوا، کورونا سے بچنے کے لیے ہم سب کو احتیاط کرنا ہو گی۔