وفاقی حکومت کا گریڈ 1 تا 16 کی سینکڑوں آسامیاں ختم کرنیکا فیصلہ

196

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے 16کی سیکڑوں آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ وزارت خزانہ کی وفاقی حکومت کی تنظیم نو سے متعلق سمری پر کیا گیا ہے، ختم کی جانے والی آسامیوں میں ٹرانسفر، پوسٹنگ اور ترقی کے باعث خالی آسامیاں شامل نہیں ہوں گی، کابینہ کمیٹی کی وزارتوں کو ایک ماہ میں خالی آسامیوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،صحت، تعلیم اور پولیس کی گریڈ ایک سے 16 کی آسامیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اخراجات میں کمی اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے کابینہ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا، آسامیاں ختم ہونے سے تنخواہوں اور پینشن کی مد میں اربوں روپے کی بچت ہوگی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کابینہ کمیٹی کا فیصلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ارسال کردیا ہے۔