سینیٹ میں خفیہ کیمرے: تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی

348

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے دوران سینیٹ میں لگے خفیہ کیمروں کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے سینیٹ میں خفیہ کیمروں کے معاملے پر تحقیقات کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ سینیٹ میں خفیہ کیمرے کس نے لگائے۔ کمیٹی میں سرفراز بگٹی،طلحہ محمود اور ہدایت اللہ شامل ہیں۔

ای ڈی پپس بھی تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کی پابند ہوگی۔

نوٹی فکیشن کی کاپی اٹارنی جنرل، سیکریٹری صدر، سیکرٹری وزیراعظم کو بھیج دی گئی۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے دوران مصطفیٰ نواز کھوکھر اور مصدق ملک نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمروں کی نشاندہی کی تھی۔اس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا۔

https://twitter.com/DrMusadikMalik/status/1370235911255031808?s=20