ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس منظور کرلیا گیا

266

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ترمیمی آرڈیننس کے بعد آرڈیننس کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خود مختاری ختم کردی گئی۔ ایچ ای سی کے فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔

چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال کے لیے ہوگی جب کہ ممبران ایچ ای سی کی تعیناتی 4 سال کے لیے ہوگی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 26 مارچ سے ہوگا۔