خوشاب: عدالت جانے والے 4 افراد فائرنگ سے جاں بحق

359

خوشاب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے عدالت جانے والے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خوشاب کے سندرال روڈ پر پیش آیا جہاں 4 افراد ایک گاڑی میں سوار تھے۔ نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے چاروں افراد کو قتل کردیا۔ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین جوہر آباد عدالت میں پیشی کے لیے جا رہے تھے۔ قتل کی واردات پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے۔

آر پی او سرگودھا نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔