الخدمت اور پیما کے تحت عالمی یوم صحت کے موقع پر ریلی

123

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاونڈیشن اور اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے صحت کے عالمی دن کے حوالے سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی گئی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی عقیل احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر فصیح ہاشمی، پیما حیدرآباد کے صدر ڈاکٹر عاصم نیاز، الخدمت حیدرآباد کے صدر سیف الرحمان ودیگر نے کہاکہ عالمی یوم صحت منانے کا مقصد لوگوں کو صحت کے اصولوں سے روشناس کرانا ہے صحت اللہ کی نعمت ہے جس کی قدر کرنی چاہیے ،بہتر صحت کے لیے اچھی اور معیاری خوراک ضروری ہے ۔ بے وقت کھانا بے وقت سونا صحت کو تباہ کرتا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو معیاری خوراک اور پینے کا صاف پانی مہیا کرے۔