اسلامی تعلیمات کے ذریعے انتہا پسندی کا خاتمہ ممکن ہے، ڈاکٹر ضیاالحق

75

بدین(نمائندہ جسارت) یونیورسٹی آف سندھ اور پیغام پاکستان کے تعاون سے انتہا اور شدت پسندی کے خلاف نوجوانوں میں آگاہی فراہم کرنے کے سلسلے میں یوتھ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔اسلامی ریسرچ انسٹیٹیوٹ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر محمد ضیاالحق ،ڈاکٹر وحید احمد عباسی ،پروفیسر طفیل چانڈیو ،علمی ادبی شخصیات سمیت لاڑ کیمپس کے اساتذہ طلبہ اور طلبات کے علاوہ شہریوں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا ءکا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو دین اسلام کی مکمل تعلیم قران پاک کی تعلیم کی روشنی میں حقیقی آگاہی فراہم کرنے سے ان کے روشن بہتر مستقبل میں آسانی پیدا ہونے کے ساتھ شدت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ممکن ہے کیوں دین میں کہیں بھی انتہا اور شدت پسندی نہیں دین پیار ،محبت ،بھائی چارہ،اور امن کا درس دیتا ہے۔