حسین محنتی و دیگر کا ناصر شریف کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

36

کراچی(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ، قیم کاشف شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سینئر صحافی ناصر شریف کے والد محمد شریف ایڈووکیٹ کی وفات پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان و لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔