تاجر برادری اسلامی نظام کے نفاز کیلیے ساتھ دے ،عقیل احمد خان

158

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے جماعت اسلامی کے رہنما¶ں کے ہمراہ انجمن دکانداران ریشم بازار حیدرآباد کے نو منتخب صدر طارق شیخ، جنرل سیکرٹری وقار الدین وکی، نائب صدر الطاف قریشی، سینئر نائب صدر شاہد قریشی، جوائنٹ سیکرٹری الیاس بھائی، ایڈیشنل سیکرٹری عبدالحق اور خازن منور علی صدیقی کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عبدالقیوم شیخ، جنرل سیکرٹری ظہیر الدین شیخ، زون وسطی کے امیر دلشاد اور سلیم خان بھی موجود تھے۔ تاجروں سے اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا کہ تبدیلی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔مسلسل یوٹرن اور حکومت کی ناقص کارکردگی نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری، معیشت کی تباہی روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اڑان نے حکومتی دعوو¿ں کو جھوٹا ثابت کردیا ہے۔ تبدیلی کے سارے دعوے اب تک کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔ حالات کی خرابی کا ذمے دار بھی موجودہ حکمران ٹولہ ہے، ظالم وجابرنظام کے خلاف تاجر برادری کوبھی جدوجہد کرنی چاہیے۔ملک میں اسلامی نظام کے لیے عوام، تاجر برادری بہترین لوگ اور بہترین جماعت کوآگے لائیں اورقومی معاملات کوذاتی معاملات پرترجیح دیں۔تاجربرادری نے اسلام کی ترویج و اشاعت میں بنیادی کر دار ادا کیا ہے۔ عام آدمی دو وقت کی روٹی کیلےے بھی پریشان ہے،تبدیلی کی دعویدار حکومت نے اپنے اقدامات سے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے تاجر برداری کو یقین دلایا کے جماعت اسلامی ہر فورم پر تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے احتجاج میں آواز بلند کرتی رہے گی۔