عمران خان کے حکم پر ترین کیخلاف کارروائی ہوئی، عظمیٰ بخاری

116

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کی سےکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پرجہانگیر ترین کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے ،عمران خان ہر اس شخص کو ڈنگ مارتے رہے جس نے ان پر احسان کیا ،جہانگیر ترین اتنے اراکین پارلیمان کو لے جا کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کیخلاف کارروائی بند کی جائے؟؟ ،پی ٹی آئی کے اپنے اراکین اب بولنا شروع ہو گئے ہیں ،سب اے ٹی ایم یاد رکھیں کہ وقت آنے پر عمران خان نجانے کیا کیا کر سکتا ہے ،چینی سکینڈل میں 440 ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکالے گئے جو ہم واپس لے کر رہیں گے ،جواں مردی سے اتنی لمبی جیل کاٹنے والے احد چیمہ کی ضمانت سے ہمارے موقف کی جیت ہو رہی ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے ،وہ دن دور نہیں جب نیب کا ہاتھ عمران خان کے گریبان تک بھی ہو گا ،مریم نواز کی کچھ رپورٹس بہتر نہیں آئی تھیں لیکن اب وہ بہتر ہو رہی ہیں ،وہ بہت جلد سیاسی میدان میں نظر آئیں گی ۔ان خےالات کااظہارعظمی بخاری نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کےا ۔