اسلام آباد: کورونا سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے مساجد میں اعلانات

153

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے اسلام آباد کے دیہی اور مضافاتی علاقوں میں مساجد میں اعلانات کیے جارہے ہیں۔ بدھ کے روز اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ کے خلاف آگاہی کے حوالے سے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں تمام یونین کونسلز میں اعلانات کیے گئے۔