آمدن سے زاید اثاثوں کے ریفرنس ‘احد چیمہ کی ضمانت پر رہا ئی کا حکم

147

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو آمدن سے زاید اثاثوں کے ریفرنس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا اور10،10 لاکھ کے 2 مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے احد چیمہ کی آمدن سے زاید اثاثوں کے ریفرنس میں ضمانت منظور کی۔دوران سماعت احد چیمہ کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے وہ اثاثے بھی احد چیمہ کے ظاہر کیے ہیں جن کا درخواست گزار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نیب کے وکیل نے درخواست ضمانت کا جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دینے کی استدعا کی جس پر احد چیمہ کے وکلا نے مخالفت کی اور نشاندہی کی کہ احد چیمہ 3 برس سے قید میں ہیں ،اب بھی نیب جواب داخل کرانے کے لیے وقت مانگ رہا ہے۔